حرف یا حروف کا وہ مجموعہ جو کسی با معنی لفظ کے شروع میں لگنے سے نیا لفظ بن جائے، کیا کہلاتا ہے؟
Answer: سابقہ
Explanation
کسی لفظ کے شروع میں کوئی علامت لگا کر اس سے ایک نیا لفظ بنالیا جاتا ہے۔ اس علامت کو "سابقہ" کہتے ہیں۔
جیسے کہ "ادب" کے آگے "بے" لگا کر "بےادب" اور "سمجھ" کے آگے "نا" لگا کے "ناسمجھ" بنالیا جاتا ہے اور "مول" سے "انمول"۔۔۔۔اس مثال میں "بے" "نا" اور "ان" سابقے ہیں۔
کسی لفظ کے آخر میں کوئی علامت لگا کر اس سے نیا لفظ بنایا جائے تو اسے "لاحقہ" کہا جاتا ہے۔
جیسے "ضرورت" کے آخر میں "مند" لگا کر "ضرورتمند" اور "درد" کے آخر میں "ناک" لگا کر "دردناک"۔۔۔یہاں "مند" اور "ناک" لاحقے ہیں۔
*******
This question appeared in
Past Papers (5 times)
ETEA Past Papers (1 times)
LAT Past Papers (1 times)
PPSC 5 Years Past Papers Subject Wise (Solved with Details) (2 times)
PPSC Past Papers (1 times)
This question appeared in
Subjects (2 times)
Urdu (2 times)
Related MCQs
- جب دو یا دو سے زیادہ الفاظ کا مجموعہ اپنے لغوی معنوں کی بجائے مجازی یعنی غیر حقیقی معنی دے تو کیا کہلاتا ہے؟
- ایسے حروف جنہیں سوال پوچھنے کے لیے استعمال کیا جائے انہیں کیا کہا جاتا ہے؟
- اگر کسی لفظ کو حقیقی معنوں کی بجائے مجازی معنوں میں اس طرح استعمال کی جائے کہ حقیقی اور مجازی معنی میں ______ کے علاوہ کوئی اور تعلق پایا جائے تو اسے مجاز مرسل کہتے ہیں۔
- اشعار کا وہ مجموعہ جس میں کسی مسلسل خیال یا موضوع کی وضاحت ہوتی ہے، کیا کہلاتا ہے؟
- ایسا اسم جس میں کسی کام کا ہونا یا کرنا زمانے کے تعلق کے بغیر پایا جائے ـــــــ کہلاتا ہے؟
- وہ کلمہ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا معلوم ہو اورجس میں کوئی زمانہ پایا جائے ـــــــ کہلاتا ہے؟
- ایسے حروف جو دو جملوں کے درمیان آکر پہلے جملے کا شک رفع کریں۔ مثلاۤ(بلکہ، مگر، لیکن وغیرہ) انہیں گرائمر کی رو سے ـــــــ کہا جائے گا؟
- وہ اسم جس میں جگہ یا دقت کے معنی موجود ہوں کیا کہلاتا ہے
- اگر کالا سفید کہلاتا ہے سفید سرخ کہلاتا ہے سرخ گلابی کہلاتا ہے گلابی ہرا کہلاتا ہے ہرا نیلا کہلاتا ہے تو انسان کے خون کا رنگ کونسا ہوگا؟
- کسی شخصیت کے خدو خال کے ساتھ ساتھ اس کی سیرت، کردار کی بھی عکاسی کی جائے، ادب کی اصطلاح میں کیا کہلاتا ہے؟