تیرے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی۔
علامہ اقبال کے اس شعر میں صنعت تضاد تین بار آئی ہے۔
بیت عربی لفظ ہے جس کے ایک معنی گھر ہیں۔
ادبی معنوں میں بیت سے مراد شعر لیا جاتا ہے، خاص طور پر وہ شعر جو کسی مخصوص صنف یا طرز کا ہو۔
احمد ندیم قاسمی کی پہچان افسانہ ہے۔
انشا اللہ خان کو اپنی مشہور کتاب "دریائے لطافت" لکھنے میں مرزا محمد حسن قتیل کی مدد حاصل تھی
اردو شاعری میں سب سے پہلا لکھا جانے والا فارسی تذکرہ نکات الشعراء ہے۔
معنویت کا مطلب ہے تفصیل یا معنی
تکرار سے الفاظ کی شدت اور معنویت میں اضافہ ہوتا ہے، جیسے "دیکھو دیکھو"، "جلدی جلدی"۔
اس سے جملے کا تأثر اور اثر پذیری بڑھ جاتی ہے، جو شاعری اور نثر میں اظہار کو مؤثر بناتی ہے۔
وہ نظم جس میں اللہ کے برگزیدہ بندوں کی تعریف ہو وہ منقبت کہلاتی ہے۔
شاعر جو اختتامی شعر میں تخلص بیان کرتا ہے اسےمقطع کہتےہیں
اردو کا ہفت روزہ اخبار جسے مولانا ابوالکلام آزاد نے جولائی 1912ء میں کلکتے سے جاری کیا۔
ٹائپ میں چھپتا تھا اور تصاویر سے مزین ہوتا تھا۔
اخبار الہلا ل
صنف نظم ’’مناجات‘‘ سے مراد جس میں بندے اللہ سے اپنی حاجت بیان کریں ہے۔