بانگ درا برصغیر کے عظیم شاعر و فلسفی محمد اقبال کی شاعری پر مشتمل پہلا مجموعہ کلام ہے جو 1924ء میں شائع ہوئی۔ اس میں اقبال کی مشہور نظمیں شکوہ، جواب شکوہ، خضر راہ اور طلوع اسلام شامل ہیں
چند ہم عصر بابائے اردو مولوی عبدالحق کے لکھے ہوئے شخصی خاکوں کی کتاب ہے۔ کتاب میں مشہور و غیر معروف 24
شخصیات کے خاکے تحریر شامل ہیں جو کہ ان شخصیات کی وفات کے بعد لکھی گئی ہیں۔
اس کتاب کی زبان کا اسلوب شستہ اور سلیس ہے۔
اس میں مولوی عبد الحق کی نثرنگاری عروج پر نظر آتی ہے نیز کتاب میں مولوی صاحب کا کرداروں سے ہمدردی، غیر جانبداری اور اپنے جزبات وخیالات کے اوصاف نظر آتے ہیں۔
اسکے کتاب کے متلعق بھارتی نقاد صابرہ سعید کہتی ہیں کہ "مولوی صاحب صرف "چند ہمعصر" ہی لکھتے اور کچھ بھی نہ لکھتے تب بھی اردو میں ان کا نام ہمیشہ عزت و احترام سے صاحب طرز انشاء پرزوں کے ساتھ لیا جاتا"۔