ذاکر حسین دہلی کالج جو پہلے ذاکر حسین کالج، اینگلو عربک کالج اور دہلی کالج کے ناموں سے معروف تھا، دہلی کا قدیم ترین موجود تعلیمی ادارہ ہے۔
ذاکر حسین کالج کی بنیاد 1692ء میں مغل شہنشاہ اورنگزیب کے جنرل غازی الدین خان فیروز جنگ اول کے ہاتھوں پڑی تھی اور اسی کے نام پر مدرسہ غازی الدین خان کے نام سے مشہور تھا۔