Explanation
ڈاکٹر تبسم کا شمیری (پیدائش: جنوری 1940ء)۔ تحقیقی حوالے سے کتاب ادبی تحقیق کے اصول جو 1980ء میں مرتب کی گئی تھی اور اس حوالے سے مقالات اسی زمانے میں مختلف جرائد میں شائع ہوئے تھے، تحقیقی اصولوں کے بارے میں پاکستان میں شائع ہونے والی یہ ایک منفرد کتاب ہے جو 1992ء میں شائع ہوئی۔ ادبی تاریخ کے حوالے سے ان کی کتاب اُردو ادب کی تاریخ، ابتدا سے 1857ء تک ہے جو 2003ء میں شائع ہوئی۔ اس کے علاوہ ان کی کتاب جاپان میں اردو 2005ء میں شائع ہوئی۔ ناول قصبہ کہانی کے نام سے 1993ء میں شائع ہوا۔ شاعری کے سلسلے میں تبسم کاشمیری کا پہلا مجموعہ تمثال تھا۔ اس کے بعد نوحے تخت لہور کے شائع ہوئی۔ پھر پرندے، پھول، تالاب جس میں کئی مجموعے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کاسنی بارش میں دھوپ اور بازگشتوں کے پل پر نظموں کے مجموعے ہیں۔