حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا چچا انھیں کھجور کی چٹائی میں لپیٹ کر نیچے سے دھواں دیتا تھا۔
حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کی ماں کو اُن کے اسلام لانے کی خبرہوئی تو اُس نے ان کا دانہ پانی بند کردیا اور انھیں گھر سے نکال دیا۔
نجاشی حبشہ (ایثوپیا) کا عادل اور منصف حکمران تھا۔
اس نے مسلمانوں کو پناہ دی جب و ہ مکہ سے ہجرت کرکے حبشہ پہنچے۔
سلطان صلاح الدین ایوبی، جو ایوبی سلطنت کے بانی تھے، 55 برس کی عمر میں 4 مارچ 1193 کو انتقال کر گئے تھے۔
وہ اپنی عدل و انصاف، شجاعت، اور خصوصاً فتح بیت المقدس (1187) کے باعث تاریخ میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔
طارق بن زیاد کا تعلق بربر نسل سے تھا، جو شمالی افریقہ کے قدیم باشندے تھے۔
انہوں نے 711 عیسوی میں اندلس (اسپین) فتح کیا اور اسلامی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔
غزوہ تبوک کے موقع پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مالی مدد کے طور پر 10,000 دینار پیش کیے۔
اس کے علاوہ، انہوں نے کئی اونٹ اور گھوڑے بھی اسلامی لشکر کے لیے عطیہ کیے۔
حضرت عمر نے خلیفہ نے حضرت عائشہ سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں میں دفن ہونے کی درخواست کی تھی
آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت عمر کو فاروق کا لقب دیا۔
AGM 08-01-2023
سورہ ناس قرآن کی 114ویں اور
مکی سورتوں میں سے ہے
جو تیسویں پارے میں واقع ہے۔
سورہ ناس چارقل میں سے ایک ہے۔
اعداد و شمار
آیات: 6
الفاظ: 20
حروف: 78
***
ND28-1-2023
زکوٰۃ کا مقصد دولت کو چند ہاتھوں میں جمع ہوجانے سے روکنا ہے۔
زکوٰۃ اسلام کا ایک اہم ارکان ہے جو دو ہجری کو فرض ہوا تھا۔
آیت: وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
ترجمہ: "اور مساجد اللہ کے لیے ہیں، پس اللہ کے ساتھ کسی کو نہ پکارو۔" (سورۃ الجن، آیت 18)