ریل پیل ہونا محاورہ ہے، اس کا مطلب کثرت ہونا ہے۔
اَپْنی اَپْنی ڈَفْلی اَپْنا اَپْنا راگ کے اردو معانی · سب کی باتیں ایک دوسرے سے الگ الگ ہیں، اتحاد عمل مفقود ہے
بلبل کا بچہ پالنا سے مراد اپنا مخالف پالنا ہے۔
پروز اینڈ کانس محاورے کا درست مطلب موافق و خلاف باتیں ہے۔
زبانِ خلق، نقارۂ خدا کا مطلب ہے کہ عوام کی زبان پر جو بات آ جائے، وہ خدا کا فیصلہ تصور کی جاتی ہے۔
یعنی اگر کوئی بات سب لوگ کہہ رہے ہوں، تو اسے اہم اور سچ مانا جاتا ہے، گویا وہ خدا کی طرف سے ہو۔
پوک ونس نوز کے معنی خوامخواہ مداخلت کرنا ہیں۔
بھینس کے آگے بین بجانا محاوره ہے۔
نا اہل یا نادان کے سامنے ہنر دکھانا بے سود ہے؛ بیوقوف کے آگے ہنر دکھانے کی کچھ قدر نہیں ہوتی
دل رکھنا کا مطلب ہے کسی کا حوصلہ بڑھانا، تسلی دینا یا کسی کو دلاسہ دینا۔ یہ فقرہ اُس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی کسی کے جذبات کا خیال رکھتا ہے یا اُس کو جذباتی سہارا دیتا ہے۔
دل بلیوں اچھلنا محاوره ہے اس کی معنی بہت خوش ہونا ہے۔
دل میں گھر کرنا ایک محاورہ ہے جس کا مطلب ہے کسی کو بہت پسند آ جانا یا دل کو بھا جانا۔