آئوٹ آف سائیٹ، آئوٹ آف مائینڈ کا ترجمہ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل ہے۔
گو میڈ کا درست مطلب دیوانہ ہو جانا ہے۔
جزرسی کرنا محاورہ ہے اس کا مفہوم کنجوسی کرنا ہے۔
حقہ پانی بند کرنا کے معنی بائیکاٹ کرنا ہے۔
محاورہ "ہم سب بھائی بھائی ہیں مگر مثل برادران یوسف" طنزیہ طور پر استعمال ہوتا ہے۔
اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ظاہری بھائی چارہ ہے، مگر دل میں حسد یا دشمنی چھپی ہوئی ہے۔
آڑے آنا محاورہ ہے اس کا مطلب درمیان میں آنا ہے۔
باتیں بگھارنا کا مطلب ہے بے ضرورت یا حد سے زیادہ باتیں کرنا۔
یہ محاورہ عام طور پر فضول گوئی یا شیخی بگھارنے کے انداز میں استعمال ہوتا ہے۔
اس محاورے کا مطلب ہے کہ بعض اوقات صرف باتوں سے لوگوں کو درست نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ان کو سختی یا سزا کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ محاورہ عموماً اس صورت حال میں استعمال ہوتا ہے جب کسی کی نافرمانی کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہوں۔
یاد نہ آنا ، بے تعلق رہنا ، بالکل بھال دیا جانا.