پان دان سے مراد وہ چھوٹی ڈبیا یا برتن ہے جس میں پان، چھالیہ، سپاری اور دیگر اجزا رکھے جاتے ہیں۔
یہ عام طور پر دھاتی یا لکڑی کا ہوتا ہے اور گھروں یا تقریبات میں استعمال ہوتا ہے۔
شگوفے" کا مطلب ہے "کلیاں" جو پھول بننے سے پہلے کا مرحلہ ہوتی ہیں۔
یہ لفظ زیادہ تر شاعری اور ادب میں استعمال ہوتا ہے۔
یورش کا مطلب ہوتا ہے اچانک اور زور دار حملہ۔
یہ لفظ زیادہ تر جنگ یا لڑائی کے سیاق میں استعمال ہوتا ہے۔
نحیف و نزار دونوں الفاظ ایک ہی مفہوم رکھتے ہیں اور کمزوری یا لاغری کو ظاہر کرتے ہیں۔
مترادف وہ الفاظ ہوتے ہیں جو ہم معنی ہوں اور ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جا سکیں۔
حقہ پانی بند کرنا کے معنی بائیکاٹ کرنا ہے۔
ناپید ہونے کا مطلب انتہائی قلت ہے
رباعی عربی زبان کا لفظ ہے۔
یہ لفظ "ربع" سے نکلا ہے جس کے لغوی معنی چار کے ہیں۔
شاعری میں رباعی چار مصرعوں پر مشتمل ایک صنف کو کہتے ہیں۔
Context means سیاق و سباق
Office memorandum دفتری یاداشت
زر۔ روپیہ پیسہ