بسلامت روی سفر نامہ کرنل محمد خان کی تصنیف ہے۔
میر تقی میر کو خدائے سخن بھی کہا جاتا ہے۔
سچل سرمست کو 7 زبانوں پر عبور حاصل تھا، جن میں سندھی، سرائیکی، پنجابی، فارسی، اردو، عربی، اور بلتی شامل ہیں۔
وہ "شاعرِ ہفت زبان" کہلاتے ہیں یعنی سات زبانوں کے شاعر۔
طوطا کہانی کا اردو ترجمہ سید حیدر بخش حیدری نے کیا۔
ہر چند اردو میں سب سے سے کم سرمایہ چھوڑا ہے مگر کتنا اونچا مقام پایا۔ رشید احمد صدیقی کا یہ جملہ پطرس بخاری مزاح نگار کے بارے میں ہے۔
کسی ایک چیز کو کسی خاص صفت کے اعتبار سے یا مشترک خصوصیت کی بنا پر دوسری کی مانند قرار دے دیا جائے تو اسے تشبیہ کہتے ہیں۔
کسی لفظ کے آخر میں کوئی دوسرا لفظ جوڑا جاۓ تو اسے لاحقہ کہتے ہیں
تہذیب الاخلاق اردو زبان کا مشہور، مقبول، معاشرتی اور اصلاحی ماہنامہ ہے جسے سر سید احمد خان نے انگلستان سے واپسی پر 24 دسمبر، 1870ء کو علی گڑھ سے جاری کیا۔
اس ماہنامہ کا انگریزی نام محمڈن سوشل ریفارمر تھا۔
فرقہ کی جمع فرق
نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب بہادر نظام جنگ (1797ء- 1869ء) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔
Get instant updates and alerts directly from our site.
Install this app on your device for quick access right from your home screen.