شیشے میں اتارنا تابع کر لینا - ہر بات منوا لینا
ND5-5-2023
اندھے کو کیا چاہیے دو آنکھیں
رام رام جپنا پرایا مال اپنا
بوڑھی گھوڑی لال لگام
تمام ضرب المثل ہیں۔
بانگ درا برصغیر کے عظیم شاعر و فلسفی محمد اقبال کی شاعری پر مشتمل پہلا مجموعہ کلام ہے
جو 1924ء میں شائع ہوئی
۔ بانگ درا کی شاعری علامہ محمد اقبال نے 20 سال کے عرصے میں اِرقام کی تھی
اور اس مجموعے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مرزا ادیب کا اصل نام دلاور علی تھا۔
اردو زبان میں سب سے پہلے جس شخصیت نے باقاعدہ طور پر ناول نگاری کا آغاز کیا اس کا نام مولوی نذیر احمد ہے۔
ناقدین کی اکثریت نے مولوی صاحب کو اردو زبان کا پہلا ناول نویس تسلیم کیا ہے۔
کیونکہ ان کے ناول، ناول نگاری کے فنی اور تکنیکی لوازمات پر پورے اترتے ہیں۔
اردو کا پہلا ناول مراۃ العروس 1869ء ہے۔
دن، رات، صبح اور شام گرامر کی رو سے اسم ظرف زمان ہیں۔
بوے گل لے گئی بیرون چمن راز چمن
کیا قیامت ہے کہ خود پھول ہیں غماز چمن۔
اس شعر میں علم بیان کی استعارہ صورت آئی ہے۔
کنایہ کے لغوی معنی ہیں ڈھکی چھپی یا پوشیدہ بات۔
ادبی اصطلاح میں ایسی بات جو براہِ راست نہ کہی جائے بلکہ اشارے یا علامت سے سمجھائی جائے، کنایہ کہلاتی ہے۔
لامہ محمد اقبال نے اپنی وفات سے 5 سال قبل 1933 میں اپنی مشہور نظم مسجدِ قرطبہ میں مسجدِ قرطبہ کو مندرجہ بالا انداز میں بیان کیا تھا۔ نظم کے عنوان کے نیچے عبارت میں لکھا ہے کہ یہ نظم اسپین کے شہر قرطبہ میں تحریر کی گئی تھی۔
اردو کا پہلا افسانہ سوز وطن ہے۔
اردو کے پہلے نقاد مولانا الطاف حسین حالی ہیں۔
اردو کے پہلے تذکرہ نگار میر تقی میر ہیں۔
اردو کے پہلے تصوف کے شاعر خواجہ میر درد ہیں۔
اردو کے پہلے ہندو شاعر نام دیو ہیں۔