غزل نیم وحشی صنف شاعری ہے۔ یہ کلیم الدین احمد کا قول ہے۔
اصناف نظم میں "ہائیکو" تین مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
شاعری کی صنف ہائیکو کا تعلق جاپان ملک سے ہے
زبور عجم علامہ محمد اقبال کا فارسی شاعری کا ایک مشہور مجموعہ ہے جو 1927 میں شائع ہوا۔
تگنی کا ناچ نچانا محاورہ ہے مطلب۔ بہت زیادہ تنگ کرنا ، پریشان کرنا
نظیر اکبر آبادی (1735–1830) نے اردو نظم کو مقام عروج عطا کیا۔
انہوں نے مختلف موضوعات پر بیشتر نظمیں لکھی ہیں۔
المنفوش سے دھنکی ہوئی مراد ہے
جس کو فلک نے ٹوٹ کے ویران کر دیا
ہم رہنے والے ہیں اسی اجڑے دیار کے۔
یہ مشہور شعر میر تقی میر کا ہے۔
بابائے اردو ”بابائے قوم“ اور ”بابائے صحافت“ کے الفاظ قواعد کی رو سے لقب ہیں۔
شمس العلماء کا خطاب درج ذیل لوگوں کو ملا تھا۔ موالانا الطاف حسین حالی مولانا ابوالکلام آزاد ڈپٹی نذیر احمد مولانا شبلی نعمانی
*********
RY 13-01-2023
مہاراجہ ایک اسم مکبر ہے کیونکہ یہ کسی شخص کی عظمت یا بزرگی کو ظاہر کرتا ہے۔
اسم مکبر ایسے الفاظ ہوتے ہیں جو کسی فرد یا چیز کی اہمیت یا شان کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں۔