شیطان کا آنت ہونا محاورے کا مطلب بہت لمبا/طویل ہونا ہے۔
اُمراؤ جان ادا مرزا محمد ہادی رسوا (1857–1931) کا ایک اردو ناول ہے، اس کی پہلی اشاعت 1899ء میں ہوئی۔
بال جبریل علامہ اقبال کے کلام کا مجموعہ ہے۔
یہ ان کا دوسرا مجموعہ کلام ہے جو بانگ درا کے بعد 1935ء میں منظر عام پر آئی۔
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا۔
یہ شعر مومن خان مومن کا ہے۔
محاورہ مکمل کیجیے: آج مرے کل دوسرا دن۔
پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں
یہ ضرب المثل خوشحالی اور عیش و عشرت کی حالت کو ظاہر کرتی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ ہر طرح سے فائدہ اور سہولت میسر ہونا۔
خجستہ گام سے مراد ہے مبارک قدم
مفت کی شراب قاضی کو بھی حلال ایک مثال ہے
اس کے معنی ہیں مفت کی چیز کو حاصل کرنے میں اچھا آدمی بھی جائز و ناجائز کا خیال نہیں کرتا
مشہور تصنیف یادگار غالب کے منصف الطاف حسین حالی ہیں۔
رسالہ فنون پہلی بار 1963 میں احمد ندیم قاسمی کی ادارت میں شائع ہوا۔
اس رسالے نے اردو ادب میں نہ صرف نئے رجحانات متعارف کروائے بلکہ ابھرتے ہوئے لکھاریوں کو بھی ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔