Explanation
شاعری: سارا جہاں دن کو تری جلوہ گاہ ہے
سچ تو ہے یہ زمانے کا تو بادشاہ ہے
روشن ترے ہی نور سے ہوتے ہیں سب جہاں
گرمی سے تیری پکتی ہیں غلے کی کھیتیاں
گر تو نہ ہو اندھیرا یہ سارا جہاں رہے
دنیا میں زندگی کا نہ نام و نشان رہے
اے آفتاب! تجھ سا بنا دے خدا مجھے
علم و ہنر کا نور کرے وہ عطا مجھے
درج بالا اشعار کی مدد سے نظم کی بیت کی نشان دہی کیجیے؟
پابند نظم
دوسرے مصرعے میں لفظ بادشاہ سے مراد کیا ہے؟
روشنی کا ذریعہ
پانچواں اور چھٹا شعر وضاحت کرتا ہے کہ _____؟
سورج نہ ہو تو زندگی کا نام و نشان مٹ جائے
آخری شعر میں مصرعہءثانی مصرعہءاولیٰ کی/کا کیا کرتا ہے؟
تشریح
دیے گئے اشعار کا مرکزی خیال کیا ہے؟
انسان کو سورج کی طرح کارآمد ہونا چاہیے