Explanation
کرکٹ کا عالمی کپ ایک روزہ کرکٹ کا ایک اہم ٹورنامنٹ ہے جو ہر چار سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔
سب سے پہلا عالمی کپ 1975ء میں برطانیہ میں کھیلا گیا۔
1973ء سے خواتین کا علاحدہ عالمی کپ کھیلا جاتا ہے
اس کا اہتمام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرتی ہے۔
اس کے شروع ہونے سے پہلے آزمائشی ٹورنامنٹ ہوتے ہیں۔
کرکٹ کے عالمی کپ کو کرکٹ کا سب سے اہم ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے۔۔