پھر اللہ تعالیٰ نے آپ ؑکو بیت المقدس جانے کا حکم فرمایا، اُس وقت آپ ؑ کی عُمر 75سال تھی۔
بیت المقدس میں کچھ عرصہ قیام کے بعد آپؑ مِصر ہجرت کر گئے۔
حضرت ابراہیمؑ جس وقت مِصر پہنچے،
تو وہاں فرعونوں کی حکومت تھی اور عمرو بن امرتی القیس وہاں کا فرعون (بادشاہ) تھا،
جو نہایت عیّاش، ظالم اور جابر تھا۔