عبارت: بڑے دن ہو گئے تمہیں دیکھے ہوئے۔ علی نے اپنے دوست اسلم کو بازار میں اچانک دیکھ کر کہا۔ "بس بھائی میں تو دبئی منتقل ہو گیا ہوں، آج ہی آیا ہوں، رشتہ داروں سے مل کر واپس دبئی چلا جاؤں گا اسلم نے کہا۔" دبئی میں تم کیا کر رہے ہو؟ علی نے پوچھا۔
عبارت: بڑے دن ہو گئے تمہیں دیکھے ہوئے۔ علی نے اپنے دوست اسلم کو بازار میں اچانک دیکھ کر کہا۔ "بس بھائی میں تو دبئی منتقل ہو گیا ہوں، آج ہی آیا ہوں، رشتہ داروں سے مل کر واپس دبئی چلا جاؤں گا اسلم نے کہا۔" دبئی میں تم کیا کر رہے ہو؟ علی نے پوچھا۔
Explanation
عبارت
بڑے دن ہو گئے تمہیں دیکھے ہوئے۔ علی نے اپنے دوست اسلم کو بازار میں اچانک دیکھ کر کہا۔ "بس بھائی میں تو دبئی منتقل ہو گیا ہوں، آج ہی آیا ہوں، رشتہ داروں سے مل کر واپس دبئی چلا جاؤں گا اسلم نے کہا۔" دبئی میں تم کیا کر رہے ہو؟ علی نے پوچھا۔ میں وہاں ہوٹل کے کاروبار کا کورس کر رہا ہوں، کورس مکمل ہونے پر واپس پاکستان آکر یہاں گار و بار کروں گا تا کہ دوسرے لوگوں کو بھی روزگار مل سکے۔ ویسے بھی پاکستان سے جو لوگ باہر جاتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کچھ نہ کچھ سیکھ کر واپس اپنے وطن آکر کام کریں تاکہ ان کے تجربے سے ملک کو فائدہ ہو۔ اسلم نے بچے پاکستانی کی حیثیت سے اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کیا اور پھر علی سے اجازت لیتے ہوئے کہنے لگا۔ "اچھا دوست زندگی رہی تو ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔" علی کو اسلم کے خیالات سن کر بہت خوشی محسوس ہو رہی تھی۔
مندرجہ بالا عبارت کی مدد سے کس سوال کا جواب نہیں دیا جا سکتا؟
اے۔ اسلم دبئی میں کس مقصد کے تحت مقیم ہے؟
بی۔ اسلم پاکستان کسی مقصد کے تحت واپس آیا ہے؟
سی۔ کیا علی کو اسلم کے خیالات پسند آئے؟
ڈی۔ علی پاکستان میں کسی کاروبار سے وابستہ ہے؟
مندرجہ ذیل میں سے کون سا بیان غلط ہے؟
اے۔ اسلم مستقبل میں کاروبار کرنا چاہتا ہے۔
بی۔ علی اور اسلم کی ملاقات اکثر ہوتی رہتی ہے۔
سی۔ علی کو اسلم کے خیالات پسند آئے۔
ڈی۔ اسلم ایک محب وطن شہری ہے۔
اسلم پاکستان واپس آکر کاروبار کیوں کرنا چاہتا ہے؟
اے۔ حکومت ہوٹلوں کی سرپرستی کرتی ہے۔
بی۔ کاروبار سے ڈھیروں دولت کمائی جا سکتی ہے۔
سی۔ دوسرے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے۔
ڈی۔ یہ اس کے بچپن کا خواب ہے۔
اسلم کا دبئی میں کیا شغل ہے؟
اے۔ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے دبئی گیا ہے۔
بی۔ وہ کاروبار کی تربیت لے رہا ہے۔
سی۔ وہ سرکاری ملازم ہے۔
ڈی۔ وہ سیر و تفریح کے لیے دبئی منتقل ہو گیا ہے۔