All-in-One Exam Prep Platform

پیراگراف: اللہ تعالیٰ نے فضا میں ایک خاص بلندی پر ایک قدرتی تہہ بنائی ہے جسے اوزون کہتے ہیں۔

پیراگراف: اللہ تعالیٰ نے فضا میں ایک خاص بلندی پر ایک قدرتی تہہ بنائی ہے جسے اوزون کہتے ہیں۔

Explanation

پیراگراف: اللہ تعالیٰ نے فضا میں ایک خاص بلندی پر ایک قدرتی تہہ بنائی ہے جسے اوزون کہتے ہیں۔ یہ تہہ زمین کی قدرتی محافظ ہے کیونکہ یہ سورج سے خارج ہونے والے خطرناک شعاعوں کو روکتی ہے اور درجہ حرارت کو ایک خاص حد سے زیادہ بڑھنے نہیں دیتی۔ سائنس دانوں کے مطابق اس وقت تک اوزون کی تہہ میں متعدد سوراخ ہو چکے ہیں، جن سے سورج کی بنفشی شعاعیں زمین میں داخل ہو رہی ہیں۔ یہ شعاعیں مختلف بیماریاں پھیلاتی ہیں جن میں جلد کا سرطان بھی شامل ہے۔ ان شعاعوں سے زمین کا درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے، قطبین پر پڑی برف پگھل رہی ہے اور سمندروں کی سطح بلند ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے جزائر ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

سوال: زمین کی قدرتی حفاظت کس طریقے سے ہوتی ہے؟

جواب: قدرتی تہہ سے۔

سوال: شعاعوں قواعد کی رو سے کیا ہے؟

جواب: اسم جمع۔

سوال: قطبین سے مراد کون سے علاقے ہیں؟

جواب: شمال جنوب دونوں۔

سوال: کون سی شعاعیں نقصان پہنچاتی ہیں؟

جواب: سورج سے نکلنے والی شعاعیں۔

سوال: لفظ "متعدد" کی کیا معنی ہیں؟

جواب: کئی۔

سوال: زمین کے درجہ حرارت کے بڑھنے سے کس بات کا خطرہ ہوتا ہے؟

جواب: پانی کی زیادتی کا۔