کتبہ کس کا افسانہ ہے؟

کتبہ کس کا افسانہ ہے؟

Explanation

کتبہ افسانہ  غلام عباس کے شاہکار افسانوں میں سے ایک نمائندہ افسانہ ہے ۔   راست اسلوب کے اس افسانہ کا بیانہ سادہ اور  اکہرا   ہے ۔ جس کی بُنت بہت مضبوط ہے ۔  تحریر میں انتہائی روانی اور سادگی ہے   ۔ انجام تک پہنچتے پہنچتے قاری بھی ایک دکھ بھری سانس لے کر رہ جاتا ہے ۔ اس افسانہ پر یہ کہاوت / محاورہ    بالکل درست بیٹھتی ہے کہ زرا سی بات کو افسانہ بنا  دیا ۔ اس  تحریر کا  پلاٹ  بہت جاندار ہے  قاری کو باندھ کر رکھ دیتا ہے۔اس افسانہ میں ایک ہی مرکزی کردار ہے شریف حسین ۔  جو کہ دفتر میں کلرک ہے ۔  سارا افسانہ اسی کے گرد گھوم رہا ہے ۔