Explanation
Correct Answer: Lebanon
لبنان مشرق وسطی کا ایک اہم ملک ہے۔ لبنان 1516 سے لیکر 1918 تک سلطنت عثمانیہ کا حصہ تھا۔ 1975 سے لیکر 1990 تک لبنان میں خانہ جنگی ہوئی۔ خانہ جنگی کے دوران ہی 1984 میں حزب اللہ قائم ہوا۔ حزب اللہ ایک شیعہ اتحادی سیاسی جماعت ہے جو آج بھی قائم ہے۔ خانہ جنگی کے بعد رفیق حریری 1992 میں لبنان کے وزیراعظم بنے۔ 2005 میں رفیق حریری کو کار بم دھماکے میں قتل کیا گیا۔ بیروت لبنان کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے ۔لبنان کی سرکاری زبان عربی ہے۔ لبنان میں تقریبا 55 فیصد مسلمان ہیں جبکہ تقریبا 40 فیصد عیسائی آباد ہیں۔ لبنان کی آبادی تقریبا 60 لاکھ ہے۔ لبنان کی آبادی تو کم ہے لیکن اس ملک میں کئی قسم عقیدے والے لوگ ہیں۔ لبنان کا رقبہ تقریبا 10 ہزار مربع کلو میٹر ہے۔
لبنان کو "مشرق وسطی کا فرانس" بھی کہا جاتا ہے
لبنان کے قانون مطابق لبنان کا وزیر اعظم سنی مسلم ہی بن سکتا ہے اور کسی مذہب یا عقیدے والا لبنان کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔ اس ملک کا صدر عیسائی ہی بن سکتا ہے اور کسی مذہب یا عقیدے والا صدر نہیں بن سکتا۔ لبنان کی پارلیمنٹ کا اسپیکر شیعہ مسلم ہی بن سکتا ہے اور کسی مذہب یا عقیدے والا لبنان کی پارلیمنٹ کا اسپیکر نہیں بن سکتا۔